Super User Written by  Oct 15, 2018 - 32 Views

'ہاؤسنگ اسکیم سے صنعتیں ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گی'

لاہور: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ناردرن ریجن کم آمدنی والے طبقے کو گھر فراہم کرنے کیلئے حکومت کے اس منصوبے میں کردار ادا کرے۔

پنجاب کے وزیر برائے صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت اور اس سے منسلک صنعتیں ترقی کی نئی منزلیں طے کریں گی۔ آباد ناردرن ریجن کم آمدنی والے طبقے کو گھر فراہم کرنے کیلئے حکومت کے اس منصوبے میں کردار ادا کرے۔

یہ بات ا نہوں نے ایسوسی ایشن ا?ف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ناردرن ریجن کے دفتر کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ا?باد ناردرن ریجن کے چیئرمین ایس ایم عمران، وائس چیئرمین حضر ایوب اظہار اور بلڈرز اور ڈیولپرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

میاں اسلم نے کہا کہ وزیرا عظم نے نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بلڈرز اور ڈیولپرز کو ون ونڈو ا?پریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
Top
We use cookies to improve our website. By continuing to use this website, you are giving consent to cookies being used. More details…