Super User Written by  Mar 21, 2019 - 11 Views

ٰآئی سی ٹی یونے پی سی ہوٹل کے مالک کو قومی ایوارڈ دینے پر تحفظات کااظہارکردیا

اسلام آباد: انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف ٹریڈیونین ہیڈکوارٹر بلجیم کے جنرل سیکریٹری شیرن بورو نے وزیراعظم عمران خان کو بذریعہ ای میل میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عوامی خدمات کے صلہ میں پاکستان کااعلیٰ سول ایوارڈ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں صدرالدین ہاشوانی چیئرمین ہاشو گروپ آف انڈسٹری کانام شامل کیا گیاہے جس پر انہوں نے وزیراعظم سے اپنے شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہاشوانی کی ملکیت میںچلنے والے پرل کانٹی نینشل ہوٹل میں ایک طویل عرصے سے بنیادی انسانی حقوق وانٹرنیشنل لیبرضابطوںومعیارات کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں لہذا اس صورتحال میں صدرالدین ہاشوانی کسی بھی طرح اس کے مستحق نہیں ہےں کہ ان کے اس مسلسل منفی وقانون شکن طرز عمل پر ان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر2001سے ہوٹل کے مزدوروں کے ساتھ لاقانونیت کایہ سلسلہ جاری ہے اور انکی نمائندہ یونین اور اجتماعی سوداکاری کے حق کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کیاجارہاہے جس پر انٹرنیشنل یونین آف فوڈ جینواکی دائرکردہ درخواست اپریل 2003میں آئی ایل او کی کمیٹی برائے فریڈم آف ایسوسی ایشن نے تحقیق کرنے کے بعد آئی ایل او کے ڈی جی کے توسط سے حکومت پاکستان کو ہدایات جاری کیں کہ پی سی ہوٹل کے مزدوروں کے بنیادی وانسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے لیکن تاحال یہ معاملہ طے نہ ہوسکا جبکہ اکتوبر2018میں یورپی یونین کی ایک اعلیٰ سطحیٰ وفدنے دورہ پاکستان میں حکومت کے اعلیٰ حکام کی توجہ پھر اس سنگین معاملہ کی طرف مبذول کروائی ہے ایسی صورتحال میں حکومت پاکستان کا انسانی ومزدورحقوق کو مسلسل پامال کرنے والے شخص کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازنے کافیصلہ غیرمنصفانہ ہے جس پر ان کا نام ایوارڈ یافتگان کی فہرست سے خارج کیاہے۔

واضح رہے کہ آئی ایل او کی گورننگ باڈی کاسالانہ اجلاس اسوقت جینوامیں جاری ہے گورننگ باڈی کے پاکستان سے لیبر نمائندے ظہور اعوان بھی اس اجلاس میں شریک ہیں اور پی سی ہوٹل سے متعلق معاملات سے آئی سی ٹی یو کے جنرل سیکریٹری کو انہو ں نے آگہی فراہم کی اور اب انہوں نے اس معاملہ کو گورننگ باڈی کے ایجنڈے میں بھی شامل کروایاہے۔
Top
We use cookies to improve our website. By continuing to use this website, you are giving consent to cookies being used. More details…